مسند الإمام الربيع مترجم اردو

مسند الإمام الربيع مترجم اردو

    حول الكتاب

    عرض ناشر
    ویسے تو حدیث کی بے شمار کتابوں کے ترجمے اردو میں ہو چکے ہیں خاص طور سے صحاح ستہ اور دیگر منتخابات کے ترجموں نے بڑی مقبولیت حاصل کی اور عربی سے نا واقف لوگوں کے لئے حدیث کو سمجھنے اور اس سے استفادہ کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
     ہندوستان کے علماء نے حدیث کے میدان میں بڑے کارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں، اور کتب حدیث کے ترجموں کے میدان میں تو شاید کوئی ان کا حریف سامنے نہ آسکے۔
     پیش نظر کتاب کا ترجمہ ایک ہندوستانی فاضل کے قلم سے ہے جو عربی واردو دونوں زبانوں کا ستھرا ذوق رکھتے ہیں، ترجمہ انتہائی سلیس و شگفتہ ہے، اس سے قبل فاضل مترجم نے سلطنت عمان کے مفتی اعظم کی دس کتابوں کو اردو کا جامہ پہنا کر اپنی لیاقت وتر جمہ پر قدرت کا خوشگوار ثبوت پیش کیا ہے۔
     مسند امام ربیع بن حبیب از دی کا ترجمہ متن کے ساتھ پہلی بار مجمع الثقافہ لکھنو سے شائع کیا جارہا ہے ، خدا سے دعا ہے کہ مترجم و ناشر کی مخلصانہ کوششوں کو شرف قبولیت عطا کرے ۔ آمین!
    والله من وراء القصد وهو الهادي إلى سواء السبيل

    مسند الإمام الربيع مترجم اردو
    الناشر

    مجمع الثقافة لكهنؤ الهند

    تاريخ النشر
    ٢٠١١
    التصنيف
    رابط التحميل
    المرفق الحجم
    مسند الإمام الربيع -اردو.pdf 16.54 ميغابايت
    كتب للمؤلف:
    طالع أيضا